گڈم سرینواس یادو کی تہنیتی تقریب

   

گڈم فاؤنڈیشن کی جانب سے نمائش میدان میں سرینواس یادو کے اعزاز میں ایک سمیلن تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر سرینواس یادو کے تعلق سے پر بی آر ایس قائد جناب محمد اسمعیل الرب انصاری مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرینواس یادو کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یادو 14 کالجس فری چلا رہے ہیں تاکہ طلباء تعلیم سے آراستہ ہوسکے ۔ حال ہی میں انہو ںنے جاب میلہ منعقد کیا تھا ۔ جس میں سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوا ۔ اس جذبہ کے تحت حلقہ گوشہ محل کے نوجوان اور ہر طبقہ سے وابستہ عوام ان سے جڑے ہوئے ہیں ۔