گڈکری، شیوراج بی جے پی کے نئے پارلیمانی بورڈ سے باہر

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پارلیمانی بورڈ اور مرکزی انتخابی کمیٹی سے پارٹی کے طاقت ور لیڈر شمار ہونے والے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو باہر کا راستہ دکھادیا ہے ۔بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے آج ایک نئے 11 رکنی پارلیمانی بورڈ اور پارٹی کی نئی 15 رکنی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اعلان کیا۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں دو ریلیز میں پارلیمانی بورڈ اور سنٹرل الیکشن کمیٹی کے نئے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔ دونوں اداروں کے نئے اراکین میں کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا اور مرکزی وزیر سربانند سونووال شامل ہیں۔بی جے پی صدر نڈا کے علاوہ بی جے پی کے نئے پارلیمانی بورڈ کے اراکین میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یدیورپا، مرکزی وزیر اور آسام کے سابق وزیر اعلیٰ سونووال، جنرل سکریٹری کے ۔ لکشمن، اقبال سنگھ لالپورہ، محترمہ سودھا یادو، ستیہ نارائن جاٹیہ، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، پارٹی کے نائب صدر اوم ماتھر، بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر وناتھی سری نواسن (سابقہ) اور بی جے پی تنظیم جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش شامل ہیں۔سبکدوش ہونے والے پارلیمانی بورڈ اور سنٹرل الیکشن کمیٹی کے اراکین گڈکری اور چوہان کو ان دونوں اداروں میں جگہ نہیں ملی ہے ۔ نئے پارلیمانی بورڈ میں ریاستوں میں قیادت کیلئیکسی رکن کو جگہ نہیں دی گئی ہے ۔ جبکہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کو مرکزی الیکشن کمیٹی میں جگہ دی گئی ہے ۔ بہار کے لیڈر سید شاہنواز حسین اور سابق مرکزی وزیر جوال اوراون کو موجودہ سنٹرل الیکشن کمیٹی سے باہر کردیا گیا ہے ۔