گڈکری نے مودی کو نشانہ بنایا : کانگریس

   

نئی دہلی 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آْ کہا کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری کا یہ ریمارک در اصل وزیر اعظم مودی کیلئے تھا کہ جو سیاستدان عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرتے انہیں لوگ مارتے ہیں۔ تاہم بی جے پی نے واضح کیا کہ گڈکری نے در اصل اپوزیشن کو بے نقاب کیا ہے ۔ ممبئی میں ایک تقریب میں گڈکری نے کہا تھا کہ جو سیاستدان عوام کو خواب دکھاتے ہیں لیکن انہیں پورے نہیں کرتے انہیں بھی لوگ پیٹتے ہیں۔ کانگریس ترجمان منیش تیواری نے ہندی کہاوت ’’ کہیں پہ نگاہیں۔ کہیں پہ نشانہ ‘‘ کاحوالہ دیا اور کہا کہ گڈکری کی نگاہیں وزارت عظمی کی کرسی پر ہیں اور ان کا نشانہ نریندر مودی تھے ۔