ترواننتا پورم : مرکزی نقل وحمل و شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری جمعرات 15 دسمبر کو کیرالہ میں 40,453 کروڑ روپے کے 12 قومی شاہراہوں کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔یہ پروگرام دوپہر 3:45 بجے ترواننتا پورم کے کریاوٹوم اسپورٹس ہب کے ٹراوانکور انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین تقریب کی صدارت کریں گے ۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ اور ریاست کے تعمیرات عامہ کی ترقی اور سیاحت کے وزیر پی اے محمد ریاض بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔یہ پروجیکٹ کیرالہ کے اندر 403 کلومیٹر کا احاطہ کریں گے۔