گھریلو خواتین کے لیے زندگی کے بیمہ سے فائدہ

   

مختلف کمپنیوں سے پیشکش ، سروے میں انکشاف
حیدرآباد۔19۔مئی۔(سیاست نیوز) ہندستان میں گھریلو خواتین کے لئے ْیون بیمہ پالیسی کے حصول کا رجحان کافی کم ہے جبکہ گھریلو خواتین کی زندگی کا بیمہ کروایا جانا انتہائی فائدہ مند ہے اورشریک حیات کا بیمہ کرواتے ہوئے کئی فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ملک بھر میں کئی کمپنیوں کی جانب سے کمانے والے افراد کے ساتھ ان کی شریک حیات کا بیمہ کیا جا رہاہے جو کہ 50 فیصد رعایتی قیمتوں پر کیا جانے لگا ہے ۔ ملک میں عام طور پر یہ بات تصور کی جاتی ہے کہ گھریلو خواتین کماتی نہیں ہیں اسی لئے ان کے بیمہ کی ضرورت نہیں ہے جبکہ گھریلو خواتین کی جانب سے انجام دیئے جانے والے کام کاج کی تفصیلات کا مشاہدہ کیا جائے تو یہ خواتین گھریلو کام کاج کے ساتھ ساتھ بچوں اور گھر کو سنبھالنے کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ماہانہ 40تا45 ہزار کی بچت کرتی ہیں جو کہ ان کی کمائی سے کم نہیں ہے کیونکہ اگر شریک حیات یہ کام انجام نہ دے اور اس کی جگہ کوئی اور ان سب کاموں کے لئے گھر کے کمانے والے فرد پر ماہانہ 40تا45ہزار کا خرچ عائد ہوتا ہے اگر گھر کے ذمہ داروں کی جانب سے گھریلو خواتین کا بھی بیمہ کروایا جاتا ہے اور انہیں محفوظ تصور کروانے میں مدد کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں ان کے احساسات تبدیل ہونے لگتے ہیں۔ گذشتہ دنوں کئے گئے ایک سروے کے مطابق ہندستان میں محض 15 فیصد ایسی کارکرد بیمہ پالیسیاں موجود ہیں جو کہ گھریلو خواتین کی ہیں ۔ پالیسی بازار نامی ادارہ کی جانب سے کئے گئے سروے کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے اور کہاجا رہاہے کہ گھریلو خواتین اور شریک حیات کی زندگی کا بیمہ کروانے کے رجحان میں تبدیلی لانے کے لئے مختلف کمپنیوں کی جانب سے کئی پیشکش کی جا رہی ہیں اور زندگی کا بیمہ کروانے والوں میں اب یہ رجحان پیدا ہونے لگا ہے اور وہ اپنے ساتھ ساتھ اپنی شریک حیات کا بھی بیمہ کروارہے ہیں۔ بیشتر کمپنیو ںکی جانب سے 18 تا 50سال عمر کی گھریلو خواتین کے بیمہ کیلئے کئی رعایتی اسکیمات چلائی جا رہی ہیں اور ان میں عالمی معیار کی سرکردہ کمپنیاں بھی شامل ہیں جو یہ سہولت فراہم کر رہی ہیں۔م