گھر میں والد کی نعش کے باوجود امتحانات میں شرکت

   

کیرامیری میں ایس ایس سی کے طالب علم و طالبہ کے تعلیمی جذبہ اور عزم و ہمت کو سلام

کیرا میری ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کیرا میری میں آج ایک طالب علم اور ایک طالبہ نے اپنے والد کی نعش گھر پر رکھ کر اور غم کا پہاڑ ہونے کے باوجود دسویں جماعت کے امتحان میں حاضر ہو کر تعلیم سے حد درجہ دلچسپی و رغبت کا ثبوت دیا ہے ، دسویں جماعت کے امتحان میں حاضر ہو کر تعلیم سے حد درجہ دلچسپی و رغبت کا ثبوت دیا ہے ، تفصیلات کے بموجب 44 سالہ سینڈے بالاجی گزشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھا ، اس شخص کا ایک لڑکا 15 سالہ شنکر کیرا میری کے ہائی اسکول میں دسویں جماعت کی تعلیم حاصل کررہا ہے جب کہ اسی شخص کی 17 سالہ لڑکی سریشا کیرامیری منڈل کے موضع موڈی کے آشرم ہائی اسکول میں دسویں کی تعلیم حاصل کررہی ہے ۔ مذکورہ شخص بالاجی کی 15 مارچ کی رات ورنگل کے ایک دواخانہ میں موت واقع ہوگئی ، اس کی نعش کو آج صبح اس کے آبائی مقام موڑی لایا گیا جب کہ آج سے ہی دسویں جماعت کے امتحانات کا بھی آغاز ہوا ۔ جس کے بنا اس شخص کے لڑکا اور لڑکی اپنے والد کے موت کا غموں کا پہاڑ دل میں رکھ کر دسویں جماعت کے امتحان کے لیے حاضر ہوئے اور امتحان کا پہلا پرچہ مکمل ہونے کے بعد اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔۔