گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں جاری ”پوجا“ کی اجازت کے خلاف دائر درخواست کو ہائی کورٹ نے کیا مسترد

,

   

گیان واپی مسجد انتظامی کمیٹی نے واراناسی عدالت کے جج کی جانب سے 17جنوری اور 31جنوری کو دئے گئے آرڈر کو چیالنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔


پریاگ راج۔ مذکورہ الہ آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روزگیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں ”پوجا“ کی واراناسی عدالت کے احکامات کے خلاف چیالنج کی ایک درخواست کو مسترد کردیاہے۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد انتظامی کمیٹی نے واراناسی عدالت کے جج کی جانب سے 17جنوری کے ارڈر جس میں وارناسی ضلع مجسٹریٹ کو املاک (ویاس تہہ خانہ) کے نگران کے طور پر تقرر ی اور 31جنوری کو دئے گئے آرڈر ’ویاس تہہ خانہ“ میں ”پوجا“ کی اجازت کو چیالنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔