گیس سلنڈر حادثہ، مہلوکین کی تعداد 11 ہوگئی

   

جودھ پور: راجستھان میں جودھ پور ضلع کے شیر گڑھ علاقے کے بھونگرا گاؤں میں شادی کی تقریب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے مزید چار لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے میں شدید جھلسنے والے لوگوں میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت مزید 4 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر11 ہو گئی ہے ۔ اس حادثے میں تقریباً نصف درجن بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھونگرا گاؤں کے ایک گھر میں جمعرات کی دوپہر ایک شادی کی تقریب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں دو بچے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے ، جبکہ نو افراد بعد میں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے ۔ حادثے کے بعد وزیر اعلی اشوک گہلوت جمعہ کو جودھ پور کے مہاتما گاندھی اسپتال گئے اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔