گیس پائپ لائن:پاکستان کو ایران سے شرائط میں نرمی مطلوب

   

کراچی: پاکستان نے اربوں ڈالر مالیت کے ایران۔ پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں اپنی ٹھیکے کی ذمہ داریوں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مملکتی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پارلیمنٹ میں امریکی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اس منصوبے پر عمل درآمد کی راہ میں یہ سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ایران سے پاکستان تک قدرتی گیس کی ترسیل کیلئے 2,775 کلومیٹر طویل پائپ لائن کی تعمیر پر بات چیت 1995 میں شروع ہوئی تھی۔