گینگسٹرس ایکٹ کیسمختار انصاری کودس سال قید

   

لکھنو : غازی پور کی ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے جمعرات کو مختار انصاری کو 1996 کے ایک کیس میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت قصوروار ٹھہرایا اور اسے دس سال قید کی سزا سنائی۔ مختار انصاری کے ساتھی بھیم سنگھ کو بھی عدالت نے دس سال کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے دونوں پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ یہ پہلا معاملہ ہے جس میں عدالت نے انصاری کو مجرم قرار دیا ہے۔ یہ1996 میں کانگریس کے زونل صدر اجے رائے کے بھائی اودھیش رائے کے قتل سے متعلق معاملہ ہے۔ رائے نے مختار انصاری کے خلاف عدالت میں گواہی دی۔خیال رہے کہ مختار انصاری 2005 سے جیل میں بند ہیں اورسزا کا تعلق کئی مقدمات سے ہے۔