گیٹ 2022 امتحان : سپریم کورٹ سماعت پر متفق

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گریجویٹ ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ ان انچینئرنگ (گیٹ)-2022 ٹالنے کے مطالبے سے متعلق ایک عرضی پر جلد سماعت کے لئے بدھ کو منظوری دی گئی ہے ۔چیف جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی سہ رکنی بینچ نے عرضی گزاروں امیدوار طلبہ کی جانب سے وکیل پلبھ مونگیا کی درخواست پر عرضی پر سماعت کے لئے منظوری دی۔وکیل نے یہ اپیل آج ‘خصوصی ذکر’ کے دوران سہ رکنی بینچ کے سامنے کی تھی۔عرضی میں پانچ فروری سے ہونے والے امتحان کووڈ19 کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ٹالنے سے متعلق حکم دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔خصوصی ذکر کے دوران عرضی گزاروں کی جانب سے بینچ کے سامنے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ امتحان میں قریب نو لاکھ امیدوار شامل ہورہے ہیں،جن میں سے بڑی تعداد میں امیدوار امتحان ٹالنے کا مسلسل مطالبہ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اس امتحان کے لئے ایپلیکیشن فارم جاری دئے گئے ہیں۔اس بار انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی(آئی آئی ٹی) کھڑگپور امتحان کا انعقاد کررہی ہے ۔