ھندوستان کو ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے اب زیادہ انتظار کرنا نہیں پڑے گا: مودی نے کیا وارانسی میں کیا دعویٰ

,

   

وارانسی میں بی جے پی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کرنے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے خطاب کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک بننے کےلئے طویل انتظارنہیں کیاجاسکتا۔ کل پارلیمنٹ میں مرکزی وزیرخزانہ سیتارمن کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ 5 کھرب ڈالرمعیشت کےتعلق سےپورے ملک میں بحث جاری ہے اوریہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ پورےملک کےشہریوں کا ہدف ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے پانچ افراد کو بی جے پی کا رکن بناکرپارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آر ایس ایس کے فاونڈر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش کے موقع پر وارانسی کے پنچ کوشی شاہراہ پر’’آنند کانن نوگرہ واٹکا‘ میں پیپل کادرخت لگا کرشجر کاری مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے ہرہوا علاقے کے رام سنگھ پور گاؤں میں’آنند کانن نوگرہ واٹکا‘ پوجا کر کے شجر کاری مہم کا آغاز کر کے ماحولیات کے تحفظ کا پیغام دیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شجر کاری کرنے اور پودوں کی حفاظت کرنے کا عزم کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین نے پی ایم مودی کا ہاتھوں میں درخت لیکر استقبال کیا۔ یادررہے کہ اترپردیش میں 22 کروڑ نئے شجر لگانے کے ہدف کے تحت وارانسی میں تقریبا 27 لاکھ نئے پودے لگائے جانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کو یہاں بھارت رتن سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے شاندار مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔مودی نے بابت پو ر واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے باہر نصب لال بہادر شاستری کے مجسمہ کی ریموٹ کا بٹن دبا کر نقاب کشائی کی اور پھر مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کر کے انہیں سلام کیا ۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ایگزیکٹو چیئرمین اور سابق مرکزی وزیر جے پی نڈا، ریاستی صدر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے، اتر پردیش کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ اور وزیر اطلاعات نیل کنٹھ تیواری ، انجہانی شاستری کے بیٹے انل شاستری اور سنیل شاستری، بابت پور ہوئی اڈے کے ڈایریکٹر اے کے رائے سمیت کئی دیگر معززین موجود تھے ۔ ان لیڈروں نے بھی بھارت رتن کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مودی نے پھر سے دعویٰ کیا ہے کہ ملک ترقی یافتہ ممالک میں جلد ہی شمار کیا جائے گا، مگر انکو معلوم ہونا چاہیے کہ نفرت کی دیواریں کھڑی کرنے سے، اور صرف دھواں دار تقاریر سے، اور دوسرے ممالک میں جا کر صرف تعاریف کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، اپ کو نفرت ختم کرکے اقلیت کو انکی جان مال اور عزت و ابرو کی حفاظت کی ضمانت دینی ہوگی اور انکا بھروسہ بھی جیتنا ہوگا، اور نفرت پہلانے والوں کو اپنے کنٹرول میں رکھنا ہوگا۔

YouTube video