ھ 1095ھ میں تعمیر کردہ مسجد آج بھی اصلی حالت میں موجود

,

   

جدہ ۔ سعودی عرب میں ویسے توبے شماراسلامی تاریخی مقامات ہیں تاہم جدہ شہر جسے حرمین کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے میں 347 برس قبل بنائی گئی مسجد آج بھی صدیوں پرانے نقوش لئے قائم ہے۔یہ تاریخی مسجد جدہ کے علاقے المظلوم اور الیمن کے درمیان ہے یعنی مسجد کے ایک جانب المظلوم محلہ ہے جبکہ دوسری جانب اہل یمن سے منصوب حارۃ الیمن کی حدود کا آغاز ہوتا ہے۔شاہ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے جاری کی جانے والی مختصر دستاویزی وڈیو میں اکیڈمی کے شعبہ تاریخ کے ڈائریکٹر عبداللہ المنسی نے کہا کہ مسجد المعمار کی تعمیر 1095 سال ہجری میں ہوئی تھی۔مسجد کا شمارعلاقے کی تاریخی مساجد میں ہوتا ہے البلد کے قدیم علاقے میں یہ مسجد واقع ہے۔ ماہر تاریخ دان نے مزید کہا ہے کہ مسجد المعمار کا شمار ان مساجد میں ہوتا ہے جو اپنی اصل حالت میں آج بھی موجود ہیں۔حکومت سعودی عرب کی جانب سے تاریخی مساجد کی دیکھ بھال اور انکی اصلاح ومرمت کا کام بہترین انداز میں کیاجاتا ہے جسکی وجہ سے تاریخی مساجد آج بھی ان ہی قدیم نقش ونگار کے ساتھ موجود ہیں۔