ہاؤزنگ اسکیمات پر موثر عمل آوری کی ہدایت

   

عہدیداروں کو ایکشن پلان تیار کرنے چیف سکریٹری کا مشورہ
حیدرآباد۔29 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے ریاست میں ہاؤزنگ اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لیا۔ راجیو سواگروہا اور دیگر ہاؤزنگ اسکیمات کی پیشرفت کے بارے میں محکمہ جات ہاؤزنگ اور ریونیو کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مکانات کی تعمیر سے متعلق زیر التواء مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے تفصیلی ایکشن پلان تیار کریں تاکہ ہاؤزنگ اسکیمات پر موثر عمل آوری کی جاسکے۔ اسپیشل چیف سکریٹری ہاؤزنگ سنیل شرما ، اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار ، اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن کے سی آئی جی شیشادری ، سکریٹری لا سنتوش ریڈی ، اسپیشل سکریٹری فینانس رونالڈ راس ، ضلع کلکٹر میڑچل ایس ہریش، کلکٹر حیدرآباد شرمن ، کلکٹر رنگا ریڈی اموئے کمار ، کلکٹر سنگا ریڈی ایم ہنمنت راو اور ایچ ایم ڈی اے اور ہاؤزنگ بورڈ کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ر