ہائیکورٹ کا نوکریوں میں مقامی لوگوں کیلئے ریزرویشن پر حکم التواء

   

چنڈی گڑھ : پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے آج ہریانہ حکومت کے اس قانون پر عبوری روک لگا دی جس میں پرائیویٹ سیکٹر میں مقامی لوگوں کے لیے 75 فیصد ریزرویشن دیئے جانے کا پرویژن کیا گیا تھا۔ جسٹس اجے تیواری اور جسٹس پنکج جین کی ڈویژن بنچ نے فرید آباد انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی ہریانہ اسٹیٹ لوکل کینڈیڈیٹ ایمپلائمنٹ ایکٹ کو چیلنج دینے والی عرضی پر ہریانہ حکومت کواپنا موقف پیش کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا ہے ۔ ہریانہ اسٹیٹ لوکل کینڈیڈیٹس ایمپلائمنٹ ایکٹ15جنوری سے لاگو ہوا تھا۔