جدید ہائی ٹیک برش بیک وقت کئی کام کرتا ہے۔ اسٹائلسٹ کیلی مشعل جو کئی اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ ایک متاثر کن ٹپ کے ساتھ آپ کی توجہ چاہتی ہیں۔ذیل میں اپنے آزمودہ ہائی ٹیک برشز کے چند کمالات اور ان کی اقسام کے متعلق کچھ بتا رہی ہیں ملاحظہ فرمائیے۔
Wonder Brush : یہ 6 قسم کی صلاحیتوں سے مزین ہے۔یہ بہت سے اسٹائلسٹ ٹول کا نعم البدل ہے۔اسے گیلے بال سلجھانے اور بالوں کو گھنیرا اور زیادہ حجم والا بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے اسے آسانی سے پکڑا جا سکتا ہے۔یہ بالوں میں لگی گرہوں کو بھی کھول دیتا ہے۔اگر آپ کو فوری طور پر بالوں کو بل دار یا لہرئیے دار بنانا ہو تو بھی یہ کارآمد برش ہے۔زاوئیے کے اعتبار سے اس گیند نما ٹول برش کے گرد بال لپیٹ کر انہیں گھنگھریالے بنانا ایسا مشکل نہیں۔یہ عام طور پر چند منٹوں میں لمبے بالوں کو بھی خشک کر کے انہیں آپ کی پسند کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔
Massage Brush Infrared : اس برش سے خارج ہونے والی نرم و ہلکی انفراریڈ گرمی کھوپڑی کا مساج کر کے دورانِ خون کو بڑھاتی اور بالوں کے فولیکل کو متحرک کر دیتی ہے۔اس کا بٹن دباتے ہی اس میں سرخ لائٹ روشن ہو جاتی ہے جونہی اسے دبا کر بالوں میں پھیرا جاتا ہے یہ انتہائی شاندار مساج شروع کر دیتا ہے۔اس کی حرارت سے دورانِ خون میں اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشو و نما کیلئے بہترین ہے۔
Brush The Wet :یہ گیلے بالوں کی گرہیں کھولنے انہیں سلجھانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔آپ کے بال کسی بھی قسم کے ہوں یہ ہر طرح کے بالوں کیلئے مفید برش ہے۔گیلے بال چونکہ کمزور ہوتے ہیں اس لئے عموماً برش پھیرتے ہوئے ٹوٹ سکتے ہیں۔اس کے دندانے باریک اور تھوڑے فاصلے پر ہیں تاکہ بال سلجھاتے ہوئے ٹوٹ نہ جائیں۔ یہ بالوں میں بہت روانی سے چلتا ہے اور گرہوں کو کھینچنے کے بجائے انہیں کھول کر سیدھا کر دیتا ہے۔ان برشوں میں جدید ٹیکنالوجی انوکھا اور منفرد اضافہ قرار دیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگوں کے بالوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
Satin Hair Iontec Braun : نرم و ملائم‘ سیدھے اور چمکدار بالوں کیلئے اسے بہتر ہائی ٹیک برش قرار دیا گیا ہے۔ یہ پہلے ہی اسٹروک میں بالوں کو فوری چمکا دیتا اور گھنگھریالے بالوں کو سیدھا کر سکتا ہے۔اس کی مدد سے آپ دورانِ سفر بھی ایک بٹن دبا کر بالوں کو نرم و ملائم اور چمکدار بنا سکتے ہیں۔بٹن دباتے ہی اس میں سبز روشنی ہو جاتی ہے اور مالیکیول بل دار بالوں کو سیدھا کر دیتے ہیں۔یہ بالوں کو چمکدار‘ سلکی اور زیادہ حجم والا بنا دیتا ہے۔
Straight’N’Go :یہ وقت بچانے کی ایک اچھی ڈیوائس ہے۔اس برش کے دندانے بہت گھنے اور سخت ہیں۔انہیں بالوں کو سیدھا کرنے کیلئے جڑوں سے سروں تک کھینچ کر پھیرنا پڑتا ہے۔یہ بالکل اسٹریٹنر کی طرح کام کرتا ہے۔اس کے دندانوں پر سنہری گول نقطے لگے ہیں جو بالوں میں چمک پیدا کر دیتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ اینٹی بیکٹیریل خاصیت کا حامل بھی ہے۔
Selfie Brush Multitasking :برش کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ اسے ڈبل کیا جائے تو موبائل فون کا کیس بن جاتا ہے۔یہ انوکھی صلاحیتوں کا برش بغیر کسی الجھن کے آرام سے بال سلجھا دیتا ہے اور اس کے کیس میں موبائل کی مدد سے تصویر لی جا سکتی ہے۔