ہائی کورٹ سے بی آر ایس پارٹی کو بڑا جھٹکہ

   

15 دن میں نلگنڈہ بی آر ایس پارٹی آفس کو منہدم کرنے کی میونسپل عہدیداروں کو حکم
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ہائی کورٹ نے بی آر ایس پارٹی کو بہت بڑا جھٹکہ دیا ہے ۔ نہ صرف اس کی درخواست کو مسترد کردیا بلکہ ضلع نلگنڈہ میں تعمیر کی گئی غیر قانونی بی آر ایس پارٹی آفس کو 15 دن میں منہدم کردینے کا حکم دیا ۔ ساتھ ہی بی آر ایس پارٹی پر ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے نلگنڈہ میں غیر قانونی طور پر بی آر ایس پارٹی تعمیر کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ سرکاری اراضی پر بغیر کسی منظوری کے بی آر ایس پارٹی آفس تعمیر کی گئی ۔ انہوں نے میونسپل عہدیداروں کو بی آر ایس پارٹی آفس منہدم کردینے کی ہدایت دی تھی ۔ جس پر میونسپل عہدیداروں نے پارٹی آفس منہدم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی تھی ۔ اسی دوران بی آر ایس پارٹی چوکنا ہوگئی اور ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی ۔ درخواست داخل کرتے ہوئے پارٹی آفس کو باقاعدہ بنانے کے لیے محکمہ بلدی نظم و نسق کو ہدایت دینے کی اپیل کی ۔ ہائی کورٹ کی بنچ نے اس درخواست کی سماعت کی ۔ پارٹی آفس تعمیر کرنے کے بعد منظوری کیسے دی جاسکتی ہے ۔ استفسار کیا ۔ پارٹی آفس تعمیر کرنے سے قبل کیوں اجازت حاصل نہیں کی گئی ۔ تعمیر کرنے کے بعد کیسے منظوری حاصل کی جاسکتی ہے ۔ سوال کیا ۔ ہائی کورٹ نے 15 دن میں پارٹی آفس کو منہدم کردینے کی میونسپل عہدیداروں کو ہدایت دی یہی نہیں ایک لاکھ روپئے جرمانہ ادا کرنے کی بی آر ایس پارٹی کو ہدایت دی ۔۔ 2

شعبہ اردو ، یونیورسٹی آف حیدرآباد میں آج پروفیسر سلمان عبدالمعز کا لکچر
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( راست ) : پروفیسر سید فضل اللہ مکرم کوآرڈینٹر آف گولڈن جوبلی لکچر سیریز و صدر شعبہ اردو ، یونیورسٹی آف حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق یونیورسٹی آف حیدرآباد ’ گولڈن جوبلی تقاریب ‘ منا رہی ہے ۔ اس ضمن میں شعبہ اردو ، انسٹی ٹیوٹ آف ایمننس کے تعاون سے گولڈن جوبلی لکچر سیریز کا اہتمام کررہا ہے ۔ اس سلسلہ کا دوسرا لکچر پروفیسر سلمان عبدالمعز اسکول آف کمپیوٹر سائنس ، یونیورسٹی آف حیدرآباد بروز جمعرات 19 ستمبر 2024 کو 3 بجے دن کانفرنس ہال ، اسکول آف ہیومانٹیز ، یونیورسٹی آف حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ لکچر کا موضوع ’ اردو کی ترقی میں مصنوعی ذہانت کا کردار ہے ‘ پروگرام کی صدارت پروفیسر ایم ٹی انصاری ڈین اسکول آف ہیومانٹیز کریں گے جب کہ افتتاحی کلمات پروفیسر سید فضل اللہ مکرم کی ہوگی ۔ طلبہ اور ریسرچ اسکالرس سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔۔