ہاتھوں میں پھول لے کر شہریوں کا احتجاج

   

کانپور21ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع کانپور میں گذشتہ کل شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے پرتشدد رخ اختیار کرلینے کے بعد آج شہریوں نے اپنے ہاتھوں میں پھول لے کر اور ہیومین چین بناکر اپنا احتجاج درج کرایا۔اس قانون کے خلاف احتجاج آج بھی جاری ہے لیکن پرامن ہے اور شہریوں نے اس متنازع قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے آج ہیومن چین بنایا اس دوران وہ اپنے ہاتھوں میں پھول لئے ہوئے تھے۔ ان کے اس طریقے نے سبھی کا دل جیت لیا۔

گورکھپور:تشددمیں ملوث افرادکی تصاویر جاری
گورکھپور21ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں متنازع شہریت قانون کے خلاف جمعہ کو ہوئے احتجاجی مظاہرے میں تشدد اور آگزنی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو سو افراد کی تصاویر جاری کی ہیں۔پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں کچھ افراد اپنے ہاتھوں میں پتھر لے رکھے ہیں تو کچھ نے اپنی شناخت چھپانے کے لئے چہرے ڈھک رکھے ہیں۔ ایسے افراد کی گرفتاری بھی شروع کردی گئی ہے اورجگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کی معلومات فراہم کریں۔پولیس کے مطابق ایسے افراد کی جانکاری دینے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا انہیں کسی بھی طرح سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔