ہاردک پٹیل نے کا پارٹی سے دیا استعفیٰ ، ٹویٹ کر کہی اہم بات

   

احمد آباد: کانگریس پارٹی کے نوجوان لیڈر ہاردیک پٹیل آج کانگریس پارٹی سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ پارٹی کے گجرات ورکنگ پریسڈنٹ اورکانگریس پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ہاردیک پٹیل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا “آج میں ہمت کے ساتھ کانگریس پارٹی کے عہدے اور پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میرے فیصلہ کا میرے تمام ساتھی اور گجرات کے عوام خیر مقدم کریں گے۔بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان پہلے ہی انہوں نے اپنے ٹوئٹر پروفائل سے کانگریس لیڈر لفظ ہٹا دیا تھا اس سے پہلے وہ اپنے پروفائل میں کانگریس لیڈرلکھا کرتے تھے۔