ہارلے ڈیوڈسن ایکس440 کی بکنگ شروع

   

نئی دہلی: ٹو وہیلر بنانے والی ملک کی سرکردہ کمپنی ہیرو موٹو کارپ نے ہارلے ڈیوڈسن ایکس 440 موٹر سائیکل کی بکنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ پہلے سے بک کیے گئے ہارلے ڈیوڈسن ایکس 440 کی ڈیلیوری شروع ہونے کے بعد دوبارہ بکنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ اس نے کہا کہ تہوار کی خوشیوں کو مزید اضافہ کرتے ہوئے 15 اکتوبر سے ہارلے -ڈیوڈ سن ایکس 440 کی ڈیلیوری شروع ہو گئی ہے۔ ہارلے -ڈیوڈ سن ایکس 440 موٹر سائیکلوں کی میگا ڈیلیوری 100 ڈیلرشپ سے چلائی گئی ہے ۔ اس میں ملک کے مختلف حصوں میں ہارلے -ڈیوڈ سن اور ہیرو موٹو کارپ کے منتخب آؤٹ لیٹس شامل ہیں۔راجستھان کے نمرانا میں ہیرو موٹو کارپ کی فیکٹری-گارڈن فیکٹری میں ہارلے -ڈیوڈ سن ایکس 440 کو تیار کیا جا رہا ہے۔ جولائی 2023 میں اپنے لانچ کے بعد سے، ہارلے -ڈیوڈ سن ایکس 440 نے ہندوستان میں پریمیم سیگمنٹ کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ اس کے لانچ ہونے کے صرف ایک ماہ کے اندر اس موٹرسائیکل کے لیے 25 ہزار سے زیادہ بکنگ کرائی گئی۔