ہالیپ کی وونڈروسوا کیخلاف شاندار کامیابی

   

سٹورٹ گرگ : سابق عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ نے زخموں سے صحتیابی کے بعد کلے کوٹ سیزن کا شاندار آغاز کیا اور یہاں کھیلے گئے مقابلہ میں اپنی حریف مارکیٹا وونڈروسوا کے خلاف راست سٹوں میں 6-1,6-3 کی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ گذشتہ ماہ میامی اوپن میں کندھے کے زخم کی وجہ سے مقابلہ سے دستبردار ہونے کے بعد سے ہالیپ کا یہ پہلا مقابلہ تھا جبکہ فروری میں آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہالیپ کو سریناولیمس کے خلاف راست سٹوں میں شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ مارکیٹا کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ میں ہالیپ نے کبھی بھی اپنے زخمی ہونے اور اس سے کھیل سے دور ہونے کی کوئی جھلک نہیں دکھائی۔ دیگر مقابلوں میں ایلینا سویٹولینا نے 3 مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپئن انجلی کربر کو 7-6,6-3 سے شکست دی۔