ہانگ کانگ شہر میں بارش کا140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

   

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں طاقتور سمندری طوفان ہائیکوئی کی وجہ سے جمعرات کی رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے 140 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہانگ کانگ آبزرویٹری (ایچ کے او) نے کہا کہ جمعرات کی رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں 70 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ نیو ٹیریٹریز کے شمال مشرقی حصے اور ہانگ کانگ جزیرے میں 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس بارش کی وجہ سے اس جزیرے پر 1884 میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
سیکورٹی بیورو کے تحت ایمرجنسی مانیٹرنگ اینڈ اسسٹنس سینٹر نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات 11:5 پر الرٹ جاری کیا۔ قدرتی آفات پر قابو پانے کے لئے اور اس سے بچاؤ کے لئے کلیئرنس سروسز ڈیپارٹمنٹ (ڈی ایس ڈی)، ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ (ایچ وائی ڈی)، محکمہ داخلہ (ایچ اے ڈی) اور متعلقہ محکمیسمیت کئی ایچ کے اے ایس آر سرکاری محکمے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔یہاں تیز بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو لے کر ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن (ایچ کے اے ایس آر) حکومت نے اپنے تمام محکموں کو جواب دینے کی ہدایت کی ہے ۔ملک کے بیشتر حصوں میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب کے خدشے کے پیش نظر، ایمرجنسی کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کر دیا گیا اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے کیمپ کھول دیے گئے ۔ اب تک لوگوں کو 12 کے قریب کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے ۔ایچ کے اے ایس آر حکومت کے ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ نچلے علاقوں سے دور رہیں۔