ہانگ کانگ کے ہاسپٹل میں بم دھماکہ

   

بیجنگ،27جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ کے ایک ہاسپٹل میں بم دھماکہ ہونے کے بعد پولیس اس واردات کو انجام دینے والے کی تلاش کررہی ہے ۔ہانگ کانگ کے ایک ہاسپٹل میں اتوار کی شام ایک دیسی بم سے دھماکہ ہوا تھا،غنیمت رہی کہ اس دھماکے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔دی ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔اخبار نے ہاسپٹل کے ایک ترجمان کے حوالے سے کہا،‘‘ ہاسپٹل اور ایمرجنسی محکمے میں تعینات ملازمین نے عوامی بیت الخلا میں دھماکے کی تیز آواز سنی۔اسپتال نے فوراً اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی۔ ترجمان نے کہا،‘‘ہم سوچی سمجھی سازش کے تحت کی گئی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہیں،جس سے ہاسپٹل کو نقصان پہنچا اور مریضوں کی تحفظ پر خطرہ پیدا ہوا۔موقع پر پہنچے ماہرین نے کہا کہ یہ ایک دیسی بم سے کیا گیا دھماکہ تھا۔جائے وقوع پر بیٹری اور الیکٹرانک سرکٹ کے ساتھ کانچ کی ٹویٹی بوتل ملی تھی۔پولیس نے بتایا کہ بم بہت کم طاقتور تھا۔واقعہ کے بعد ہاسپٹل میں معمول کے مطابق کام کاج جاری ہے ۔