ہاوڈی موڈی سے قبل اسٹاک مارکٹ میں اچھال کا اچھا طریقہ: راہول

   

نئی دہلی۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اسٹاک مارک میں آج یکایک غیرمعمولی اچھال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اپنے ہاوڈی موڈی ایونٹ بمقام ہوسٹن سے قبل زبردست اقدام کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایونٹ معاشی ابتری کی حقیقت کو چھپا نہیں سکتا جس میں ہندوستان کو جھونک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1.4 لاکھ کروڑ کا سرکاری خزانے کو نقصان ملک کے لیے کس طرح فائدہ مند ہوگا۔