ممبئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ شلپا شٹی نے جمعہ کے روزممبئی پولیس کوبتایاکہ لندن نژاد ان کے شوہر راج کندرا کے بہنوائی پردیپ بخشی‘ ہاٹ شاٹ ایپ اور اس کی کارکردگی میں ملوث ہیں۔
ذرائع کے بموجب شلپا شٹی نے ممبئی پولیس کو بتایاکہ ہاٹ شوٹ ایپ کے حقیقی مواد سے وہ واقف نہیں ہیں دعوی کررہی ہیں کہ ان کا اس ایپ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
پرونوگرفک فلموں کے پروڈکشن سے متعلق یہ ایک معاملہ ہے‘ جس میں ان کا شوہر کا اہم ملزم کے طور پر پیش کیاگیاہے۔ مذکورہ اداکارہ نے دعوی کیاہے کہ ان کے شوہر بے قصور ہیں اور وہ فحش مواد کو پیش کرنے میں ملوث نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لندن نژاد پردیپ بخشی ہاٹ شوٹ ایپ اور اس کی کارکردگی میں ملوث ہیں۔ ممبئی پولیس کے ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ شلپا شیٹی نے یہ بھی ذکر کیاکہ پرونوگرافی سے ایروٹیکا کے مواد میں کافی فرق ہے۔
انہوں نے دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمس کے متعلق بھی بات کی ہے جس کے پاس اسی طرح کا ایروٹیکا مواد ہے‘ جس کو فحش تسلیم نہیں کیاجاتا ہے۔جمعہ کے روز ممبئی پولیس نے راج کندرا اور شلپا شیٹی کے مکان پر دھاوا کیاتھا۔ اس کے گھر سے پولیس نے ایک ہارڈ ڈسک اور ایک کمپیوٹر بھی ضبط کیاہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اس سارے فحش ریاکٹ میں شلپا شیٹی کے سرگرم رول ادا کرنے کی جانچ کررہی ہے‘ جس میں ان کے شوہر کوکلیدی ملزم قراردیاہے۔ ممبئی پولیس نے مذکورہ اداکارہ سے ہاٹ شوٹ ایپ کے متعلق جانکاری پر سوالات کئے‘ جہاں پریہ فحش مواد پیش کیاجاتا ہے۔
ان سے استفسار کیاگیاتھا کہ کیا کہ وہ ویان کمپنی کے احاطہ میں فحش مواد کو پیش کرنے کے متعلق جاری کاروائیوں سے وہ واقف ہیں۔ ممبئی پولیس اس بات کی بھی جانچ کررہی ہے کہ آیا اس فحش ریاکٹ کے راستہ سے شلپا شیٹی کے اکاونٹس میں کوئی پیسہ آیا ہے یا نہیں آیاہے۔
فحش فلموں کے پروڈکشن سے متعلق ایک معاملہ میں ممبئی پولیس نے جمعہ کے روز شلپا شیٹی کے شوہر اور کاروباری راج کندرا اور ان کے ساتھی ریان تھروپی کو 27جولائی تک پولیس تحویل میں بھیج دیاہے۔
ممبئی پولیس نے عدالت کو بتایاکہ فحاشی سے کمائی ہوئی مشتبہ رقم کا استعمال ان لائن سٹہ بازار کے لئے استعمال کی گئی ہے۔