ہجومی تشدد، سپریم کورٹ میں23اپریل کو اہم سماعت

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ 23 اپریل کو ایک درخواست کی سماعت کرنے والی ہے جس میں نفرت کے جرائم اور ہجومی تشدد کے شکار ہونے والے افراد کو یکساں معاوضہ دینے کی گزارش کی گئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی عدالت نے انڈین مسلمس فار پروگریس اینڈ ریفارمس کی درخواست پر اپریل 2023 میں مرکز‘ ریاستوں اور مرکز ی علاقوں سے جواب مانگا تھا اور پوچھا تھا کہ تحسین پوناوالا کیس میں 2018 میں سپریم کورٹ نے جو ہدایت دی تھی اس کے مطابق ہجومی تشدد کے شکار افراد کے خاندانوں کو ریلیف دینے کی اسکیم بنانے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ 23 اپریل کی کاز لسٹ کے بموجب جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح پر مشتمل بنچ معاملہ کی سماعت کرنے والی ہے۔