ہرمز میں امریکی احکام کی پابندی ضروری ‘ روبیو

,

   

ایرانی تیل کی منتقلی ناقابل برداشت۔ ہندوستان کو جواب
نئی دہلی 13 جون ( ایجنسیز ) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تمام کمرشیل جہازوں کو امریکی احکام کی پابندی کرنی ہوگی ۔ انہوں نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کے ساتھ ملاقات میں یہ بات کہی ۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے خلیج اومان کے قریب بحری جہاز کے ہندوستانی عملہ کی امریکی حملے میں ہلاک پر احتجاج درج کروانے مسٹر روبیو سے فون پر بات چیت کی تھی ۔ مارکو روبیو نے ڈاکٹر جئے شنکر سے کہا کہ امرکی محاصرہ کی خلاف ورزیوں اور ایرانی تیل کی غیرقانونی منتقلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر جئے شنکر فی الحال یوروپ کے دورہ پر ہیں اور انہوں نے مارکو روبیو سے فون پر بات چیت کی تھی ۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے امریکی حملے میں تین ہندوستانیوں کی موت کا مسئلہ اٹھایا تھا ۔ ہندوستان نے اپنے تین شہریوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج درج کروایا تھا ۔ جمعہ کو ہندوستان نے نئی دہلی میں دوسری مرتبہ امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف کو طلب کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کروایا تھا اور حملے روکنے پر بھی زور دیا گیا تھا ۔