ہرمن پریت ، مندھانا اور متھالی خاتون ٹی 20 چیلنج کی کپتان

   

ممبئی ۔ آئندہ ماہ 4 سے 9 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں ہونے والے ویمنز ٹی 20 چیلنج میں ہندوستانی خواتین کی ٹی 20 ٹیم کی کپتان ہرمنپریت کور ، اسمرتی مندھانا اور ون ڈے کپتان متھالی راج اپنی اپنی ٹیموں کی کپتانی کریں گی۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اتوار کے روز اس کا اعلان کیا۔ ویمنز ٹی 20 چیلنج 4-9 نومبر کو متحدہ عرب امارات میں جاری آئی پی ایل پلے آف کے دوران ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہرمنپریت سپرنوواس ، مندھانا ٹریل بلیزرز اور متھالی ویلو سٹی ٹیم کی کپتان ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت چار میچ ہوں گے ۔ اگرچہ یہ میچ کس گراؤنڈ پر ہوں گے اس کے بارے میں ابھی تک جانکاری نہیں دی گئی لیکن یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ میچ شارجہ میں منعقد ہوسکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی خواتین کھلاڑیوں کے علاوہ انگلینڈ ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، ویسٹ انڈیز ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی اسٹار خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔ تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں نصف سنچری اسکور کرنے والی تھائی لینڈ کی پہلی کرکٹر ہوں گی جو ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ شارجہ خواتین کی ٹی 20 چیلینج کی میزبانی کر سکتا ہے ۔ اس کے لئے تمام کھلاڑیوں سے 13 اکتوبر کو ممبئی میں جمع ہونے کی امید ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 13 ستمبر کو بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی نے آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل ، بورڈ کے جوائنٹ سکریٹری جیش جارج اور خزانچی ارون دھومل کے ساتھ شارجہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا ۔ تینوں ٹیموں کے ہندوستانی کھلاڑی معاون عملہ کے ہمراہ 21 اکتوبر تک دبئی پہنچ سکتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں دبئی کے ایک ہوٹل میں چھ دن تک قرنطینہ میں رہیں گی اور آئی پی ایل کی ٹیموں کی طرح ان کھلاڑیوں کی بھی کورونا کی جانچ ہوگی۔ تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کھلاڑی ٹریننگ شروع کرسکیں گی۔