لکھنؤ : ہندوستانی ٹوئنٹی 20 ٹیم کی کپتان اور ونڈے میں نائب کپتان کی ذمہ داری نبھا رہی ہرمن پریت کور اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے کریئر کا 100 واں مقابلہ کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ اس وقت ہندوستان کے دورہ پر ہے جہاں یہ 5 ونڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز کھیلے گی۔ 100 ویں ونڈے کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے ہرمن پریت نے کہا کہ وہ اس اعدادوشمار سے واقف نہیں تھی لیکن اب یقینا ان کیلئے یہ ایک اہم موقع ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہیکہ وہ اپنے 100 ویں مقابلہ میں بہتر مظاہرہ کی کوشش کریں گی۔