ہریانہ۔ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں نے ٹرین سے باہر پھینک دیا‘ خاتون کی ہوئی موت

,

   

متوفی روہتک سے توہانا جارہی تھیں
فتح آباد۔ ایک عورت کی چلتی ٹرین میں سے مبینہ باہر پھینک دینے کی وجہہ سے فتح آباد میں ہفتہ کے روز ہ موت ہوگئی ہے۔متوفی روہتک سے توہانا جارہی تھیں۔ مذکورہ ملزم ٹرین میں سوار ہوا اور عورت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اس ایک شخص سے نبر د آزما تھی جو اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کررہاتھا۔ اسی دوران اس شخص نے عورت کودھکا دیا اور وہ ٹرین سے نیچے گر گئی۔

فتح آباد ایس پی آستھا مودی نے اے این ائی کوبتایاکہ”ایک 30ّّسالہ عورت کی چلتی ٹرین سے باہر پھینک دینے کی وجہہ سے ہوئی جو ا یک شخص کی چھیڑ چھاڑ کی مزاحمت کررہی تھی۔

وہ اپنے بیٹے کے ساتھ روہتک سے توہانا جارہی تھی۔

بیچ راستے میں مذکورہ ملزم ٹرین میں سوارہوا اور اس کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے کی کوشش کررہاتھا“۔مذکورہ لڑکا ٹرین سے توہانا میں اترا اوراپنے والد کوجانکاری دی جس کے بعد صبح اس عور ت کی نعش ملی ہے۔

واقعہ کے متعلق متوفی کے شوہر نے پولیس کو جانکاری دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیاگیاا ور مزید تحقیقات ہنوز جاری ہے“۔