ہریانہ اسمبلی الیکشن: بی جے پی امیدوار ریسلر ببیتا حلقہ دادری سے لیڈ

,

   

نئی دہلی: مشہور ریسلر اور دادری حلقہ اسمبلی سے بی جے پی امیدوار ببیتاپھوگٹ 2387ووٹوں سے لیڈ کررہی ہے۔ اس اسمبلی حلقہ میں ان کے مقابلہ میں جے جے پی کے ستپال سنگوان اور کانگریس کے نرپیندر سنگھ سنگوان ہیں۔ ببیتا اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چار سال سخت محنت کر کے اولمپکس میں میڈل حاصل کیا۔ اور اب سیاسی میدان میں اتر کر عوام کی خدمت کر کے ان کی دعائیں لیناچاہتی ہوں۔اور اب حتمی نتیجہ کا انتظار ہے۔

عوام نے میرا ساتھ دیا ہے عوام اپنی بیٹی کو کامیابی سے نوازیں گے۔“