ہریانہ میں جے جے پی پارٹی کا بی جے پی کی حمایت پر سابق بی ایس ایف نوجوان تیج بہادر بے جے جے پی کو کیا الوداع

,

   

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج منظر عام پر آچکے ہیں، اور کسی بھی پارٹی کو جادوی تعداد میں نشستیں نہیں ملی ہے، 75 پار کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی بھی 40 پر آکر دم توڑ چکی ہے، اور کانگریس اپنے حالات میں تھوڑا سدھار لاتے ہؤے پچھلی بار سے 16 نشستیں زیادہ یعنی 30 نشستیں لانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

 ادھر جوڑ توڑ کےلیے مشہور بی جے پی نے اپنی سیاست شروع کردی ہے اور جے جے پی پارٹی جو 10 پر کامیاب ہو چکی انکو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا لالچ دے قریب کیا گیا ہے اور تقریباً انکی مخلوط حکومت بننا طئی ہوگیا ہے۔

تو دوسری طرف سابق بی ایس ایف جوان تیج بہادر نے دشینت چوٹالہ کی پارٹی جن نایک جنتا پارٹی یعنی جے جے پی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دراصل جے جے پی نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد قائم کر ہریانہ میں حکومت سازی کا فیصلہ کیا جس سے ناراض تیج بہادر نے یہ تاریخی اٹھایا ہے۔ ملی اطلاعات کے مطابق تیج بہادر نے جے جے پی کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم کو ہریانہ کے ساتھ دھوکہ اور غداری قرار دیا ہے۔