ان کے گاؤں سے 100کیلومیٹر کے فاصلے پر یہ واقعہ پیش آیا اور ہندوتوا تنظیم نے متوفی مسلمانوں پر گاؤ تسکری کا الزام لگایاہے۔
اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے ہریانہ کے بھیوانی میں جنید او رنصیر نامی دو مسلمانوں کی موت کے لئے پولیس کی عدم کاروائی کو ذمہ دار ٹہرایاہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”جنید او رنصیر کو دو دن قبل راجستھان کے گھاٹ میکا سے اغوا کیاگیا۔ آج ان کی جلی ہوئی نعشیں ملی ہیں۔
اشوک گہلوٹ کی پولیس نے وقت پر کاروائی ہیں کی اور اب تک خاطیوں کو گرفتار نہیں کیاہے۔ خاطیوں کی معروف گاؤ رکشکوں کے طور پر پہنچان ہے۔ جنیداو رنصیر کے خاندانوں کے ساتھ انصاف دیاجانا چاہئے“۔
جمعرا ت کے روز ایک ہندوتوا ہجوم نے راجستھان کے بھارت پور کے مضافاتی گوپال گڑھ کے رہنے والے جنید اور نصیر کو مبینہ اغوا کیا‘ ان کے ساتھ ظلم وزیادتی کی اورہریانہ کے بھیوانی علاقے میں زندہ جلادیا‘ دونوں کی شناخت جنیداو رنصیر کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کے گاؤں سے 100کیلومیٹر کے فاصلے پر یہ واقعہ پیش آیا اور ہندوتوا تنظیم نے متوفی مسلمانوں پر گاؤ تسکری کا الزام لگایاہے۔متوفیوں کے گھر والوں نے اپنی شکایت میں پولیس سے کہا ہے کہ جن لوگوں نے انہیں اٹھایاہے وہ بجرنگ دل کے ہیں۔
پولیس نے کہاکہ انہوں نے جلی ہوئی کار کے متعلق گاؤں والوں میں چوکس کیاہے۔ ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس لوہارو(بھیوانی) جگت سنگھ نے کہاکہ پولیس موقع پر پہنچی اور اسکووہاں پر دو جلی ہوئی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا گاڑی لاہورو جوبھارت پور سے 200کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے سفر کے دوران جلی یا پھر اسکو نذر آتش کیاگیاہے۔
سپریڈنٹ آف پولیس بھارت پور شیام سنگھ نے کہاکہ متوفیوں کے گھر والوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر گوپال گڑھ پولیس اسٹیشن میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔
سنگھ نے کہاکہ بھیوانی میں جھلسی ہوئی حالت میں پائی گئی بولیورو وہی ہے جو بھارت پور سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ شناخت کے لئے نعشوں کا ڈی این اے جانچ کرائی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک متوفی جنید کا مجرمانہ ریکارڈ تھا۔ اس واقعہ میں گاؤ رکشکوں کے ملوث ہونے کے متعلق پوچھنے پر پولیس افیسر نے بتایاکہ یہ تحقیقات کا معاملہ ہے۔ بھیوانی میں پولیس نے کہاکہ گاڑی کے مالک کی شناخت فور وہیلر کے چیسی نمبر سے آسین خان کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیوں کے گھر والوں کو بلایاگیا اورانہوں نے گاڑی کی بھی شناخت کرلی ہے او رمزیدکہاکہ قانونی چارہ جوئی کے بعد نعشیں ان کے سپرد کردی جائیں گی۔
ہریانہ پولیس نے کہاکہ راجستھان کے گوپال گڑھ پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعہ365کے علاوہ متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔