ہریانہ میں کووڈ سے فوت ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے مالی امدادکی اسکیم

   

سونی پت: ہریانہ کے سونی پت ضلع کے ڈپٹی کمشنر للت سیواو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے کورونا سے فوت ہونے والوں کے خاندانوں کے لیے مالی امداد کی اسکیم شروع کی ہے اور ایسے تمام خاندانوں کو اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دینی چاہیے ۔ مسٹر سیواو کے مطابق اس اسکیم کے تحت بہت سے لوگوں نے درخواست دی ہے ، لیکن جو رہ گئے ہیں انہیں بھی اپلائی کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے لواحقین کے لیے اپنے رشتہ دار شخص کاکورونا سے موت کا سرٹیفکیٹ جمع کراناضروری ہے ۔ ریاستی حکومت نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر قسم کی شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دیا ہے ، جس کے تحت ضلع میں دو سطحوں پر شکایات کے ازالے کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔