ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کا نماز جمعہ پر متنازعہ بیان

   

چندی گڑھ ۔ ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کا مسلمانوں کے حوالے سے دوغلا پن سامنے آگیا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی مقامات پر نماز پڑھنا درست نہیں۔ نماز کو نماز ہی رہنا چاہیے، طاقت کا اظہار نہیں ہونا چاہیے۔ منوہر لال نے مزید کہا کہ کھلے عام نماز پڑھنے کے لیے اجازت لینی چاہیے۔ دوسری جانب انہوں نے اسکول میں کرسمس کی تقریبات پر حملے کو افسوس ناک واقعہ قرار دیا۔