ہندوتوا برگیڈ کے سوشیل میڈیا پر مسلمانوں قتل کرنے او رہجومی تشدد کا نشانہ بنانے کی بات کرنے پر مشتمل ویڈیو وائیرل ہونے کے کچھ دنوں بعد راہول گاندھی کا یہ تبصرہ سامنے آیاہے۔
ہر ید وار نفرت پر مشتمل تقریب جس میں ہندوتوا قائدین نے مسلمانوں کے قتل عام اور ہندو راشٹرکو مضبوط بنانے کی بات کہی گئی ہے‘ کانگریس لیڈراور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیاہے۔
گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ”ہندوتوا ہمیشہ نفرت او رتشدد پھیلاتا ہے۔
ہندو مسلم سکھ عیسائی اس کی قیمت ادا کرتے ہیں۔ اب مزید نہیں ہونا چاہئے“ انہوں ہندوستان مخالف ہندوتوا اور ہری دوار ہیٹ اسمبلی ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیاہے۔
اسی دوران اے ائی ایم ائی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے بھی منتظمین کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اے ائی ایم ائی ایم اتراکھنڈ کی جان ب ہریدوار میں دائر کردہ ایک پولیس شکایت کو بھی شیئرکیاہے