ن
ئی دہلی :مرکزی حکومت نے 23 اگست کو ’نیشنل اسپیس ڈے‘ (قومی یومِ خلا) کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ چندریان۔3 کے کامیابی کے ساتھ چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کے ٹھیک بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کیا گیا تھا اور اب اس سلسلے میں مرکزی حکومت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 23 اگست کو چاند کے جنوبی قطب پر وِکرم لینڈر کی کامیاب لینڈنگ اور پھر پرگیان رووَر کی تعیناتی کے ساتھ ہی چندریان۔3 مشن کامیاب ہو گیا تھا اور پھر لینڈر ماڈیول نے چاند پر سے کئی اہم ڈاٹا بھیجے جس پر سائنسدانوں کی تحقیق جاری ہے۔ اس کامیابی کا جشن پورے ملک میں منایا گیا تھا اور اِسرو کے سائنسدانوں سے جب وزیر اعظم مودی نے ملاقات کر انھیں مبارکباد پیش کی تھی تو اسی وقت اعلان کیا تھا کہ ہر 23 اگست کو ’نیشنل اسپیش ڈے‘ کے طور پر منایا جائے گا۔