ہر منٹ میں 12 تا 14 سو ٹریفک چالانات کی ادائیگی

   

حیدرآباد 3 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت کی جانب سے ٹریفک چالانات کی ادائیگی میں ڈسکاونٹ کے اعلان کے بعد عوام کا بہتر رد عمل حاصل ہو رہا ہے اور دو دن میں جملہ 10 کروڑ روپئے سے زائد کے چالان ادا کئے گئے ۔ سینئر پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ کو صرف ایک منٹ میں 1200 تا 1400 ٹریفک چالانات کی ادائیگی عمل میں آئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک تینوں کمشنریٹ کے حدود میں جملہ 10 لاکھ چالانات ادا کئے گئے ہیں جن سے 10 کروڑ روپئے سے زائد کی رقم جمع ہوئی ہے ۔