ہر پارٹی، ہر رکن کو ایوان میں پورا موقع ملیگا:لوک سبھاا سپیکر

   

نئی دہلی، 21جو ن (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کو کہا کہ ایوان میں ہر پارٹی او رہر رکن کو اپنی اپنی بات کہنے کا وہ پورا موقع دیں گے تاکہ اسے ایوان کے وسط آنے یا پلے کارڈدکھانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ برلا نے پارلیمنٹ کی لائبریری میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مختلف جماعتوں کے اراکین ایوان کے درمیان کیوں آتے ہیں اور کیوں پلے کارڈ دکھاتے ہیں۔ کیوں کہ شاید وہ محسوس کرتے ہیں کہ اپنی نشست سے انہیں اپنی بات کہنے کا پورا موقع نہیں ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے اسپیکر ہونے کے ناطے ان کی کوشش ہوگی کہ تعداد کی طاقت سے قطع نظر ہر پارٹی کے رکن کو اپنی اپنی بات کہنے کا پورا پورا موقع ملے گا۔