ہر گھر کے ایک نوجوان کو روزگار فراہم کیا جائے گا

   

’’نمز‘‘ کے قیام پر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے عوام خود مکتفی ہوسکتے ہیں ، عوامی اجلاس سے کلکٹر اور ایم ایل سی کا خطاب

ظہیرآباد ۔ نیشنل انوسٹمنٹ مینوفیکچرنگ زون ( نمز) اراضی مالکین کے ساتھ جھرہ سنگم منڈل کے موضع بردی پور چوراستہ پر ایک عوامی سماعت ضلع کلکٹر ایم ہنمنت راؤ اور آلودگی کنٹرول بورڈ کے عہدیداروں کی نگرانی میں منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ہنمنت راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظہیرآباد کے قریب مجوزہ ( نمز) کے ساتھ ملک کے بڑے تجارتی مراکز اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے عالمی معیاری منزل کے طور پر تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس کے مزید فوائد بتاتے ہوئے 2040ء تخمینہ شدہ اوٹ پیٹ اور سرمایہ کاری کے لحافظ سے جانا جائے گا ۔ ہر گھر کے ایک نوجوان کو روزگار فراہم کیا جائے گا ۔ آفات سماوی فنڈ میں تعاون ہوگا ۔ دیہاتوں تک سڑکوں کی بہتری پانی کی سہولت تعلیمی اداروں طبی سہولیات کی بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں معاون ہوگا ۔ قریبی علاقوں کے کاشتکاروں کو تربیت فصل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اس کی خوبیوں اور ترجیح کے مطابق نظرثانی کی جاسکتی ہے ۔ CSR کی سرگرمیاں مرحلہ وار منصوبے کی ترقیاتی سرگرمیوں کے مطابق شروع کی جائیں گی ۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل ، رکن ا سمبلی کے مانک راؤ ، رکن قانون ساز کونسل محمد فرید الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمز پراجکٹ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے بے روزگار نوجوانوں کے روزگار اور تجارت کیلئے کارآمد ہوگا ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کو نمز کو قائم کرنے کیلئے اس حلقہ کا انتخاب کیا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی عوام بالخصوص نوجوان و تجارتی طبقہ اور خواتین کی ترقی کیلئے اس سے استفادہ کرتے ہوئے خود مکتفی ہوسکتے ہیں ۔ مذکورہ عوامی سماعت کے اجلاس میں کسان برداری اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس علاقہ کی زمین زر خیز ہے ۔ آبپاشی کی سہولت نہ ہونے کے باوجود سال میں تین فصلیں اگائی جاتی ہیں ۔ انہوں نے نمز کے قیام کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ حصول اراضی تک ہی مذکورہ وعدے کئے جاتے ہیں ۔ اس کی بہترین مثال انہوں نے مہیندرا اینڈ مہیندرا دی ہے تاحال جو اراضی حاصل کی گئی ۔ کسانوں کی پہلی قسط ادا شدنی ہے ۔ انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ زبانی جمع خرچ کے بجائے ٹھوس منصوبہ بناتے ہوئے سختی سے روبہ عمل لایا جائے ۔