نیویارک : امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی وکیل پر سابق امریکی وزیر خارجہ و خاتون اول ہلاری کلنٹن کے خلاف غیر سنجیدہ مقدمہ کرنے پر 10 لاکھ ڈالرکا جرمانہ کر دیا۔فلوریڈا کی ایک عدالت نے ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی وکیل پر مشترکا طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زائدکا جرمانہ کیا۔فلوریڈا کے ڈسٹرکٹ جج ڈونالڈ ایم بروکس نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عدالتوں کا ناجائز استعمال کرنے پر سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ہلاری کلنٹن کے خلاف 2016 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ کرنے پرگزشتہ سال مارچ میں مقدمہ کیا تھا۔