ہلدوانی فسادات کے ماسٹر مائنڈ ملک کی بیوی گرفتار

   

نینی تال: پولیس نے اتراکھنڈ میں ہلدوانی فسادات کے ماسٹر مائنڈ عبدالملک کی بیوی صفیہ ملک کو گرفتار کرلیا ہے ۔ عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق صفیہ کو بریلی ضلع کے بہاری پور گاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ صفیہ ملک پر جعلسازی اور فراڈ کا الزام ہے ۔ اس پر اپنے شوہر عبدالملک اور چار دیگر افراد کیساتھ مل کر کمپنی باغ، بنبھول پورہ، ہلدوانی میں میونسپل کارپوریشن کی لیز کی زمین کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعہ خردبرد کرنے کا الزام ہے ۔