ہلدی دودھ یادداشت کیلئے سود مند

   

حیدرآباد ۔ہلدی دودھ دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی سے بی ڈی این ایف نامی مرکب کی سطح مین اضافہ ہوتا ہے جو دماغ میں نئے خلیات کی نشوونما میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس مرکب کی سطح میں کمی سے دماغی امراض جیسے الزائمرکا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے، دیگر اجزا سے بھی یہ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔الزائمر کے مریضوں کے دماغ میں ایک مخصوص پروٹین اکٹھا ہونے لگتا ہے اور ٹسٹ ٹیوب تحقیقی رپورٹس کے مطابق دارچینی میں موجود مرکبات سے اس پروٹین کے اجتماع کوکم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ادرک بھی دماغی افعال بشمول ردعملکا وقت اور یادداشت میں بہتری آسکتی ہے۔ ہلدی دودھ سے کینسر کے خدشات کوبھی کم کیا جاسکتا ہے ۔کینسر ایک ایسی بیماری ہے جو خلیات کی نشوونما قابو سے باہر ہونے پر لاحق ہوتی ہیلیکن کچھ تحقیقی رپورٹس میں اشارہ ملا کہ ہلدی دودھ سے اس حوالے سے کچھ فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ٹسٹ ٹیوب تحقیقی رپورٹس کے مطابق میں ہلدی دودھ کے ساتھ دارچینی کے استعمال اور میں موجود مرکبات سے کینسر زدہ خلیات کی مقدار کم کرنے میں مدد کی جاسکتی ہے۔ہلدی کا بنیادی جزکرکومن کو کینسر زدہ خلیات کو مارنے میں مددگار دریافت کیا گیا لیکن اس حوالے سے ابھی تک انسانوں پر تحقیقی کام نہیں ہوا۔