سری نگر : بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن عطاکر نے والی دفعات 370او ردفعہ 35A کو سال 2020تک ختم کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انہیں بات پر فخر ہے کہ مودی حکومت میں سب سے زیادہ جنگجو مارے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے علیحدگی پسند جماعتوں و جنگجو تنظیموں پرنکیل کسا ہے ۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ راجیہ سبھا میں اکثریت نہ ملنے کے سبب کشمیر سے ان دفعات کو ہٹا یا نہیں گیا ہے لیکن مجھے پوری امید ہے کہ سال ۲۰۲۰ ء تک ان دفعات کو پوری طرح ہٹا دیا جائے گا ۔ عسکریت پسندوں کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے دہشت گردوں کو فنڈس پر لگام کسنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔
بی جے پی قومی صد رنے کہا کہ بی جے پی کے اندر کوئی پارٹی کا نمبر دو نہیں ہے ۔ ہماری پارٹی نمبر ایک پارٹی ہے ۔ او ر وزیر اعظم نریندر مودی نمبر ایک وزیر اعظم ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر آپ ان کے بعد کسی کو نمبر دو کو دیکھیں گے تو کوئی نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی محسوس ہو تی ہے کہ مجھے دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کی صدارت تفویض کی گئی ہے لیکن اس کے باوجو د ضرورت پڑنے پر میں اپنے اعلی افسران سے صلاح مشورہ لیتا ہوں ۔
مسٹر امیت شاہ نے کہا کہ ووٹ بنک کی سیاست ختم ہوچکی ہے ۔ اب لوگ خود سوچ سمجھ کر فیصلہ کررہے ہیں ۔رائے دہندگان اپنی رائے کے خود مالک ہیں وہ اپنے فیصلہ خود کریں گے ۔