تل ابیب: بے گھر فلسطینیوں کی غزہ پٹی کے شمالی علاقوں کی طرف واپسی کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیل کی جانب سے دھمکانے کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے نے خبردار کیا ہے کہ تل ابیب 7 اکتوبر 2023 سے پہلے والی حالت میں واپسی کی اجازت نہیں دے گا۔اتوار کے روز ایک بیان میں کاتز نے زور دیا کہ اسرائیلی وزارت دفاع غزہ پٹی کے شمال اور جنوب میں فائر بندی پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھے گی۔انھوں نے باور کرایا کہ جو کوئی بھی اسرائیلی فوج کیلئے خطرہ بنے گا اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔