رائے دہندوں سے کانگریس کا اظہار تشکر
حیدرآباد ۔8 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے نائب صدر جی نرنجن نے کہا کہ ہماچل پردیش اسمبلی اور دہلی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی شکست نریندر مودی اور امیت شاہ کیلئے زبردست جھٹکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش کی کامیابی سے قومی سطح پر کانگریس کیڈر کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے ہماچل پردیش کے رائے دہندوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہماچل پردیش کا نتیجہ یہ ثابت کرتا ہے کہ کانگریس مکت بھارت کا نعرہ کبھی پورا نہیں ہوگا۔ کانگریس کے نئے صدر ملک ارجن کھرگے پارٹی کو مزید مستحکم کرنے اور آئندہ لوک سبھا انتخابات کے مقابلہ کی تیاری کے اقدامات کریں گے ۔ سونیا گاندھی ، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کی تجاویز حاصل کرتے ہوئے ملک میں پارٹی کو مستحکم کیا جائے گا۔ر