شملہ : ہماچل پردیش میں وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو میں کابینہ میں آج توسیع کی گئی اور سات ارکان اسمبلی کو وزیر کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں نئے وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔کابینہ توسیع میں شملہ ضلع کا دبدبہ رہا۔ اس ضلع میں سب سے زیادہ وزیر بنے جبکہ سب سے زیادہ 15 سیٹوں والے کانگڑا ضلع کو ایک وزیر ملا۔ سکھیو کابینہ میں تین عہدے ابھی بھی خالی ہیں۔آج دھنی رام شانڈیل (82) چندر کمار، ہرش وردھن چوہان، جگت سنگھ نیگی، روہت ٹھاکر، انیرودھ سنگھ اور وکرمادتیہ سنگھ کو عہدہ اور راز داری کا حلف دلایا گیا۔مسٹر ہرش وردھن چوہان اور جگت سنگھ نیگی نے انگریزی میں حلف لیا جبکہ دیگر نئے وزراء نے ہندی میں حلف لیا۔کابینہ میں توسیع میں سینئر اور تجربے کے ساتھ نوجوان چہروں کو ترجیح دی گئی ہے ۔