ہماچل پردیش میں ناکام بی جے پی ‘ تلنگانہ میں کامیابی کا خواب نہ دیکھے

   

ٹی آر ایس کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر بی جے پی صدر جے پی نڈا کو ہریش راؤ کا سخت انتباہ
حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر فینانس و ہیلت ٹی ہریش راؤ نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو ٹی آر ایس حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا ۔ اپنی آبائی ریاست ہماچل پردیش میں بی جے پی کو کامیاب بنانے میں ناکام ہونے والے جے پی نڈا کو تلنگانہ میں کامیابی کا خواب نہ دیکھنے کا مشورہ دیا ۔ بی جے پی کو کامیابی حاصل کرنا ہے تو گجرات کی طرز پر ایک لاکھ کروڑ روپئے کا تلنگانہ کو خصوصی پیاکج دینے کا مطالبہ کیا ۔ آج تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ کل کریم نگر میں جے پی نڈا مقامی قائدین کے تحریر کردہ اسکرپٹ تقریر پڑھی ہے ۔ انہوں نے جے پی نڈا کو آئندہ تلنگانہ میں قدم رکھنے سے پہلے اپ ڈیٹ کے ساتھ آنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جنہوں نے بھی تقریر لکھ کردی ہے انہیں بھی معلومات نہیں ہے ۔ جے پی نڈا نے بی جے پی کو اقتدار حاصل ہونے پر 17 ڈسمبر کی سرکاری تقریب منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ ٹی آر ایسحکومت نے جاریہ سال سے 17 ڈسمبر کو سرکاری تقریب کے طور پر منایا ہے ۔ جے پی نڈا نے بحیثیت مرکزی وزیر صحت صلع نلگنڈہ میں فلورسیس ریسرچ سنٹر اور ہاسپٹل قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اس کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا ۔ اس کو کب تعمیر کیا جائے گا ۔ جے پی نڈا پہلے اس کی وصاحت کریں ۔ تلنگانہ کے فلاحی و تعمیری اسکیمات کی مرکزی حکومت تقلید کر رہی ہے ۔ نیتی ایوگ نے مشین بھاگیرتا مشین کاکتیہ کیلئے 24 ہزار کروڑ روپئے دینے کی سفارش کی تھی ۔ 15 ویں فینانس کمیشن نے تلنگانہ کو 5374 کروڑ روپئے دینے کی سفارش کی ہے ۔ یہ فنڈز تلنگانہ کو لاتے ہوئے عوام کے دل جیت لینے کا بی جے پی نڈا کو مشورہ دیا ۔ قرض کے بارے میں بات کرنے کا بی جے پی کو اخلاقی حق بھی نہیں ہے ۔ آزادی کے بعد سے 2014 تک ملک پر صرف 56 ہزار کروڑ روپئے کا قرض تھا ۔ لیکن مودی کے 8 سال دور حکومت میں یہ قرض بڑھ کر 1,35,87,893 کروڑ روپئے تک پہونچ گیا ہے ۔ سالانہ تقریباً 12 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا جارہا ہے ۔ ن