ہمیں اس ملک سے کوئی نکال نہیں سکتا:اکبرالدین اویسی

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے بتایا کہ کوئی بھی ایسا پیدا نہیں ہوا ہے جو مسلمانوں کو اس ملک سے نکال سکے۔

وہ ریاست نگر جمال کالونی کے اویسی اسکول آف ایکسیلنس میں ایس ایس سی کے طلباء کے لئے مفت کوچنگ کیمپ سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں ان طاقتوں کے سامنے سر نہیں جھکانا چاہئے۔ ہماری قسمت کا فیصلہ اللہ سبحانہ وتعالی نے کیا ہے۔

اگر کوئی پریشانی ہوتی ہے تو مجلس اتحاد المسلمین پہلی جماعت ہوگی جو لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے گی۔

مسٹر اکبر اویسی نے بتایا کہ ہمیں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف لڑنا ہے۔ انہوں نے ان غیر مسلم وکلاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سپریم کورٹ میں ایودھیا معاملہ سپریم کورٹ میں مسلمانوں کی طرف سے نمائندگی گی۔

 اکبر اویسی نے مزید بتایا کہ لڑکیوں کو کم سے کم فارغ التحصیل بنانے کے لئے تعلیم دینے کی کوشش کی جاری رہے گی۔