ہمیں یو پی ایس سی جیسے کُل ہند عدالتی خدمات ضروری : روی شنکرپرساد

   

نئی دہلی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرقانون و انصاف روی شنکر پرساد نے کہاکہ مرکزی سیول سرویسز کے خطوط پر کُل ہند عدالتی سرویس کا ہونا وقت کا تقاضہ ہے۔ جوڈیشیل سرویسس کے لئے امتحانات قومی سطح پر منعقد کئے جائیں اور اِس کی نگرانی سپریم کورٹ کے تحت ہو۔